صَلُّوا عَلٰی سَیِّدِنَا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
    صَلُّوا عَلٰی سَیِّدِنَا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

    ہاں یہ بات سچ ہے حقیقت یہی ہے
    نبی ﷺ آپ کو میں نے دیکھا نہیں ہے

    نہ دورِ محمد ﷺ میں پیدا ہوا میں
    نہ ساتھی سفر کا کبھی بن سکا میں
    نہ آقا ﷺ کی آواز تک سن سکا میں
    نہ غزوہ میں مشرکوں سے لڑا میں

    نہ ہجرت کی لذت ہوئی مجھ کو حاصل
    نہ ہو پایا انصار کی صف میں شامل
    نبی آپ جس دم تھے غارِ حرا میں
    کوئی زادِ راہ بھی نہ پہنچا سکا میں

    نبی آپ جس دم تھے ثور و حرا میں
    کوئی زادِ راہ بھی نہ پہنچا سکا میں
    مگر سچ ہے یہ بھی قسم ہے خدا کی
    محبت مجھے آپ سے ہے نبی جی ﷺ

    صَلُّوا عَلٰی سَیِّدِنَا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
    صَلُّوا عَلٰی سَیِّدِنَا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

    نہ ابوبکر سا میں رفیقِ سفر ہوں
    نہ عثمانؓ و حیدرؓ نہ میں عمرؓ ہوں
    نہ طلحہؓ نہ حمزہؓ نہ سعید و سعدؓ ہوں
    انسؓ جیسا خادم نہ خالدؓ اسد ہوں

    نہ میں ابنِ عوفؓ و زبیرؓ و عبیدہؓ
    نہ میں ابو دجانہؓ، معاذؓ و قتادہؓ
    نہ اَرقمؓ نہ اَخنسؓ بلالؓ اور یحییٰؓ
    نہ مثلِ یاسرؓ اور یاسرؓ نہ یَعلیٰؓ

    میں ان سب کے قدموں کی ذروں کا ذرّہ
    مگر اے نبی ﷺ آپ کا ہوں میں شیدا

    صَلُّوا عَلٰی سَیِّدِنَا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
    صَلُّوا عَلٰی سَیِّدِنَا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
            

لا إله إلا الله